آئی سی سی نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کردی

0
124
آئی سی سی نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ میں کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ یو ایس اے کرکٹ نے متعدد بار آئی سی سی کے آئینی قواعد کی خلاف ورزی کی ہے اور مؤثر گورننس سسٹم قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق، امریکا کی معطلی کے باوجود قومی ٹیم آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کی اہل رہے گی، جو بھارت، سری لنکا اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں پر اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

فی الوقت، یو ایس اے کرکٹ کے انتظامی امور عارضی طور پر آئی سی سی کے تحت چلائے جائیں گے۔ اصلاحاتی عمل کی نگرانی کے لیے نارملائزیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو یو ایس اے کرکٹ کی بہتری اور رکنیت کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات پر نظر رکھے گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اس کی کوششیں جاری رہیں گی، تاہم رکنیت کی بحالی کے لیے یو ایس اے کرکٹ کو فوری اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

Leave a reply