آئی ایم ایف کےپاکستان سےمذاکرات مثبت قرار

0
188
آئی ایم ایف کےپاکستان سےمذاکرات مثبت قرار

ہاٹ لائن نیوز : آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دیا۔ مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موجودہ قرضہ پروگرام کے اہداف پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے، اہداف پر سختی سے عملدرآمد سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے اعلان میں کہا ہے کہ مذاکرات 12 سے 15 نومبر تک مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں ہوئے۔

آئی ایم ایف کے بیان میں مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں معاشی اصلاحات، اقتصادی پالیسیوں اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا کہ مذاکرات عمومی طور پر مثبت رہے، حکومت نان ٹیکسنگ سیکٹر سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔

پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اور چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی، بہت سے شعبوں میں نجی شعبے کا حصہ بڑھانے اور حکومت پاکستان کے حصے کو محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

نیتھن پورٹر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو پاکستانی حکام سے مذاکرات پر بریفنگ دی جائے گی، آئی ایم ایف کا وفد 2025 کی پہلی سہ ماہی میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Leave a reply