
آئی ایم ایف سےمشاورت ،مذاکرات کا نیا دوراگلے دو روز میں متوقع
اگلے مالی سال 2025-26 کے لئے وفاقی بجٹ کی تیاری میں پاکستان اورآئی ایم ایف) کے مابین بات چیت کا نیا دور اگلے دو دنوں میں شروع ہونیوالا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ، بجٹ کے اہداف ، ٹیکس ، سبسڈی ، دفاعی اخراجات اور توانائی میں اصلاحات جیسے معاملات پربات چیت جاری ہیں۔
ذرائع کیمطابق ، حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین ٹیکس وصولی کے ایک نئے ہدف پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شعبوں سے ٹیکس محصول کی متوقع تخمینے پر کام مکمل ہورہا ہے۔ دفاعی بجٹ اور سبسڈی کے حجم پر بھی بات چیت پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے سے ریلیف سے متعلق مشاورت کا امکان اگلے ہفتے مکمل ہونیکا امکان ہے ، جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بجلی کی شرحوں میں ممکنہ تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔