آئی ایس پی آر کا یوٹیوب اور ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک

آئی ایس پی آر کا یوٹیوب اور ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بلاک
آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے،مودی حکومت نے گھبراہٹ میں آئی۔ ایس۔ پی۔ آرکا یو ٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا گیا ہے، ڈی جی آئی۔ ایس۔ پی۔ آر نےانتیس اور تیس اپریل کو بھارتی جھوٹ کو مفصل انداز میں بے نقاب کیا تھا۔
اس سے پہلے وزیراعظم کی کاکول اکیڈمی میں کی گئی تقریر پر بھارتی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر بھی پابندی لگا دی تھی، دوسری طرف بھارت کی شکایت پر وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی گئی تھی۔









