آئل ٹینکر گاڑی کیساتھ ٹکرا گیا، 48 شہری ہلاک

0
169
آئل ٹینکر گاڑی کیساتھ ٹکرا گیا، 48 شہری ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : نائیجیریا کے وسطی علاقے میں ایک آئل ٹینکر کے ایک گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ نے بتایا کہ وسطی نائیجیریا میں آئل ٹینکر ایک گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔

ریاستی ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق آئل ٹینکر مسافروں اور مویشیوں کو لے جانے والی گاڑی سے ٹکرا گیا اور کئی دیگر گاڑیاں بھی حادثے کی لپیٹ میں آ گئیں۔ حادثے میں 50 مویشی بھی جھلس گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر دھماکے میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Leave a reply