
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے زیرِ کنٹرول آئل ٹینکر، ‘کراچی’، خام تیل سے لدا ہوا آبنائے ہرمز سے ہوتے ہوئے پاکستان کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔
شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ افرا میکس ٹینکر عمان کے شہر صحار کے قریب سمندری حدود میں پیر کی صبح دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں تیار ہونے والا یہ جہاز ایران کے جزیرے لارک کے نزدیک سے گزرا اور پھر ایران کے ساحل کے قریب مشرق کی سمت سفر کرتا رہا۔ اتوار کی شام اس نے آبنائے ہرمز عبور کیا۔
اس سلسلے میں پی این ایس سی اور وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے کوئی فوری بیان یا ردعمل موصول نہیں ہوا۔







