
ہاٹ لائن نیوز : پاک آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کومیزبان ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا، پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم آئرلینڈ نے اپنے نام کر لیا ہے۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس میں کپتان بابراعظم 58, صائم ایوب 45 اور افتخار احمد 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، آئرلینڈ کے کریگ ینگ نے 2 جبکہ گریتھ ڈیلنے اور مارک ایڈئر نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔
میزبان ٹیم آئرلینڈ نے ہدف 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کر لیا، اینڈریو بلبرائن نے 77، ہیری ٹیکٹر نے 36 اور جارج ڈوکریل نے 24 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔








