گوگل کروم میں صارفین کے لیے نیا “این ہانسڈ آٹو فل” فیچر متعارف

0
151
گوگل کروم میں صارفین کے لیے نیا "این ہانسڈ آٹو فل" فیچر متعارف

گوگل کروم صارفین کے لیے اپنے آٹو فل فیچر کو مزید بہتر بنانے جا رہا ہے۔ ویب براؤزر میں پہلے سے موجود آٹو فل کی مدد سے صارفین اپنے نام، پاس ورڈ، پتے اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بغیر یاد رکھنے کے داخل کر سکتے ہیں، لیکن اب یہ فیچر مزید طاقتور ہو جائے گا۔

نئے این ہانسڈ آٹو فل فیچر کی مدد سے صارفین اب اپنے پاسپورٹ، ڈرائیور لائسنس اور گاڑی کے لائسنس پلیٹ نمبر جیسی معلومات بھی محفوظ کر کے خود بخود فارم میں بھر سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر ڈیفالٹ طور پر غیر فعال ہوگا اور صارفین کو خود اسے آن کرنا ہوگا۔ اسے فعال کرنے کے لیے کروم کی سیٹنگز میں جا کر “آٹو فل اینڈ پاس ورڈز” سیکشن میں این ہانسڈ آٹو فل کو آن کرنا ہوگا۔

یہ نیا فیچر پیچیدہ فارمز اور مختلف فارمیٹنگ کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھے گا اور تمام زبانوں میں دستیاب ہوگا۔ آنے والے مہینوں میں اس میں مزید ڈیٹا آپشنز بھی شامل کیے جائیں گے۔

گوگل کروم دنیا کا سب سے مقبول ویب براؤزر ہے جس کا مارکیٹ شیئر تقریباً 73 فیصد ہے، اور نئے فیچرز صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

Leave a reply