کیا فیض حمید عمران خان کے خلاف سلطانی گواہ بننےجارہےہیں

ہاٹ لائن نیوز : سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمیدکے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ فیض حمید کا ملٹری ٹرائل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائیگا۔
مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کہا کہ وہ اس کیس میں اپنے دو ساتھیوں سمیت جنرل فیض کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
بیرسٹر علی اشفاق نے جنرل فیض کے خلاف فوجی مقدمے کے آغاز پر کہا کہ میں نے میڈیا کی مختلف رپورٹس دیکھی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹرائل شروع ہو چکا ہے، میں ایسی خبروں کی تردید کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔
انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اپنے دو ساتھیوں کیساتھ اس کیس میں جنرل فیض کی نمائندگی کررہےہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنرل فیض کے عمران خان کے خلاف گواہ بننے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی بات کی تصدیق نہیں کرسکتا کیونکہ کیس کی کارروائی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آتی ہے۔









