پنجاب میں جدیدایئر کوالٹی مانیٹرزکی تنصیب

0
195
پنجاب میں جدیدایئر کوالٹی مانیٹرزکی تنصیب

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں فضائی آلودگی کو جانچنے کیلیے کئی شہروں میں جدید ایئر کوالٹی مانیٹر لگائے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبے میں ڈیجیٹل انقلاب کے حوالے سے ایک اور بڑے فیصلے کے تحت ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کے جدید نظام کے قیام میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں 30 ایئر کوالٹی مانیٹر لگائے گئے ہیں۔

منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ہوا کے معیار کو جانچنے کے لیے مزید 25 مانیٹر لگائے جائینگے، تازہ ترین پیش رفت کے بعد لاہور میں فضائی آلودگی پر نظر رکھنے کے لیے نصب مانیٹروں کی تعداد 8 ہو گئی ہے جب کہ لاہور میں 5 موبائل ایئر کوالٹی مانیٹر پہلےسےہی کام کر رہے ہیں۔

Leave a reply