پارکنگ جھگڑا شدت اختیار کرگیا، اداکار زخمی

0
138
پارکنگ جھگڑا شدت اختیار کرگیا، اداکار زخمی

پارکنگ کے معاملے پر ہونے والے تنازع میں بھارتی ٹیلی وژن کے معروف اداکار انوج سچ دیوا پر مبینہ طور پر ایک پڑوسی نے حملہ کردیا۔ واقعہ رہائشی سوسائٹی میں پیش آیا جہاں اداکار اپنے پالتو کتے کے ساتھ موجود تھے۔

انوج سچ دیوا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص غصے میں گالم گلوچ کر رہا ہے اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ ویڈیو میں پس منظر میں کتے کے بھونکنے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔

ریکارڈنگ میں یہ بھی نظر آتا ہے کہ مذکورہ شخص ایک ڈنڈا اٹھا کر اداکار کے سر پر وار کرتا ہے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے۔

واقعے پر صارفین کی بڑی تعداد نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے انوج سچ دیوا کو قانونی کارروائی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ انوج سچ دیوا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں اور وہ مقبول ڈراموں جیسے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے اور ساتھ نبھانا ساتھیا میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

Leave a reply