وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

0
102
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ اتوار کے روز جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی واضح کمی کی گئی ہے، جس کے تحت 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ 15 دن تک برقرار رہیں گی۔

قیمتوں میں اس کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں سپلائی کی بہتری اور کویت کی الزور ریفائنری کے یونٹس کی بحالی بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث درآمدی اخراجات میں کمی ممکن ہوئی۔

Leave a reply