قائداعظم کے اصول روشن قومی مستقبل کی بنیاد: وزیراعظم

0
100
قائداعظم کے اصول روشن قومی مستقبل کی بنیاد: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کو یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم نے رنگ و نسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف کے اصولوں کی تعلیم دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم کے اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم مستقبل میں ملک کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔ یوم پیدائش ہر سال قوم کے لیے تجدید عہد کا موقع فراہم کرتا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ قائداعظم کی سیاسی بصیرت نے پاکستان کے قیام اور برصغیر کے مسلمانوں کے مستقبل میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مسلمانوں کے لیے آزاد، خودمختار اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کی اور سیاسی مخالفین اور سامراجی قوتوں کا مقابلہ کیا۔

Leave a reply