شادی کے موقع پر جھگڑا! راکیش روشن خواجہ سرا سے الجھ پڑے،

0
116
شادی کے موقع پر جھگڑا! راکیش روشن خواجہ سرا سے الجھ پڑے،

ممبئی: بالی وڈ کے سینئر ہدایتکار راکیش روشن اپنے بھتیجے ایشان روشن کی شادی میں موجود تھے، جہاں ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا۔
تقریب کے دوران راکیش روشن اور ایک خواجہ سرا کے درمیان بحث ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بحث کر رہے ہیں اور جوابات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
بعد ازاں راکیش روشن اپنے بھتیجے کے ساتھ میڈیا کے سامنے تصاویر بھی بنواتے دکھائی دیے، جس سے تقریب کا ماحول دوبارہ خوشگوار ہو گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو پر مختلف ردعمل ظاہر کیے۔ کچھ نے مذاق میں کہا کہ “یہ کروڑوں کماتے ہیں، 10 لاکھ مانگ لیے ہوں گے”، جبکہ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ آیا دعائیں لینے آیا تھا یا کچھ اور۔
یہ شادی ایشان روشن اور ان کی طویل مدتی ساتھی ایشوریا کے درمیان ہوئی، جس میں خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی۔

Leave a reply