
کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کمی کے بعد یہ 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر آ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور اب یہ 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے ہو گئی ہے، جو کہ گزشتہ نرخوں سے 4,286 روپے کم ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے اور فی اونس سونا 50 ڈالر کم ہو کر 4042 ڈالر پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7,900 روپے اضافہ بھی ہوا تھا۔









