سونے کی قیمتوں نے لگائی نئی ریکارڈ حد، عالمی مارکیٹ بھی گرم!

0
67
سونے کی قیمتوں نے لگائی نئی ریکارڈ حد، عالمی مارکیٹ بھی گرم!

عالمی اور ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 172 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے، جہاں سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 509 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت 4 ہزار 472 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی۔

Leave a reply