سرکاری محکموں کے بجلی بلوں کے بقایا جات 3 کھرب کے قریب پہنچ گئے

0
116
سرکاری محکموں کے بجلی بلوں کے بقایا جات 3 کھرب کے قریب پہنچ گئے

اسلام آباد: مختلف وفاقی و صوبائی محکموں، ڈویژنز اور سرکاری اداروں کی جانب سے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کا بوجھ بڑھ کر تقریباً پونے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت اور اس سے منسلک اداروں پر ایک کھرب 26 ارب روپے سے زائد جبکہ صوبائی حکومتوں اور ان کے متعلقہ اداروں پر ایک کھرب 43 ارب روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔ مجموعی طور پر یہ رقم تقریباً 2 کھرب 70 ارب روپے بنتی ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق 31 اگست 2025 تک:

وفاقی اداروں پر 36 ارب روپے سے زائد،

آزاد جموں و کشمیر کی حکومت پر 63 ارب روپے سے زیادہ،

مختلف خود مختار اداروں پر تقریباً 20 ارب روپے،

مقامی حکومتوں پر 6 ارب روپے سے زائد،

جبکہ صوبائی محکموں پر 68 ارب روپے سے زیادہ بجلی بلوں کی مد میں واجب الادا ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹس اور ٹی ایم ایز پر بھی مجموعی طور پر 24 ارب روپے سے زیادہ رقم واجب الادا ہے۔

محکموں کی جانب سے بڑھتے ہوئے بقایا جات پاور سیکٹر کی مالی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں اور متعلقہ اداروں پر فوری ادائیگیوں کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

Leave a reply