
بھارتی بزدلانہ حملے میں لیفٹینینٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا شہید
بھارتی فوج کی بلااشتعال جارحیت سے 1 اور ننھا معصوم شہید،سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے 6 اور سات مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا سات سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگیا، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔
بھارتی فوج کی جارحیت سے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم کرب اور دکھ میں مبتلا ہے، معصوم عوام کی شہادتوں کا بدلہ پاک افواج موثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی کے ذریعے لے رہی ہے، بھارتی فوج کی طرف سے معصوم بچوں کو بلااشتعال بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنانا حیوانیت کی بد ترین مثال ہے۔








