ایف سی کو وفاقی فورس کا درجہِ دے دیا گیا

0
228
ایف سی کو وفاقی فورس کا درجہِ دے دیا گیا

ایف سی کو وفاقی فورس کا درجہِ دے دیا گیا

صدر پاکستان آصف زرداری نے ایک آرڈیننس جاری کیا ہے، جس کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلر کو وفاقی کانسٹیبلری میں تبدیل کرنے کے اختیارات مل گئے ہیں، تاکہ ملک میں امن و امان کو برقرار رکھا جائے، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی معاونت ہو سکے اور سیکورٹی کو مربوط انداز میں پورا کیا جائے، آرڈیننس کے بعد وزارتِ قانون و انصاف نے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ فورس سرحدی علاقوں میں امن و امان کو قائم رکھنے، سلامتی یقینی بنانے اور عوامی امن کو برقرار رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے، چونکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس جاری نہیں ہے، اور صدر پاکستان مطمئن ہیں کہ فوری قدم اٹھانا ضروری ہے، اس لیے یہ آرڈیننس جاری کیا ہے، یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

Leave a reply