امریکی خفیہ کارروائی: ہمالیہ کی چوٹی پر جاسوسی آلہ نصب کرنے کی کوشش

نئی دہلی – کولڈ وار کے دوران امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ایک خفیہ کارروائی تقریباً 60 سال بعد منظر عام پر آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 1965 میں سی آئی اے نے بھارتی کوہ پیماؤں کے تعاون سے نندا دیوی کی چوٹی پر ایک پلوٹونیم سے چلنے والا جاسوسی آلہ نصب کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ چین کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کی جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق شدید برفانی طوفان کی وجہ سے مشن ادھورا رہ گیا اور جب اگلے سال ٹیم دوبارہ پہنچی تو جاسوسی آلہ برف کے نیچے دب چکا تھا اور آج تک اسے تلاش نہیں کیا جا سکا۔
1978 میں اس خفیہ کارروائی کا انکشاف ہونے پر بھارت میں عوامی غصہ اور سیاسی ہلچل پیدا ہوئی تھی۔ ماہرین اور ماحولیاتی کارکن آج بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ نندا دیوی کے نیچے موجود ممکنہ ایٹمی ڈیوائس کو محفوظ طریقے سے نکالا جائے تاکہ ماحول اور سکیورٹی کو خطرات سے بچایا جا سکے۔









