اسلام آباد: مسلم کالونی میں ضلعی انتظامیہ کا بڑا آپریشن، سرکاری زمین واگزار

0
165
اسلام آباد: مسلم کالونی میں ضلعی انتظامیہ کا بڑا آپریشن، سرکاری زمین واگزار

اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے مسلم کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی قبضے ختم کیے اور سرکاری زمین کی واپسی یقینی بنائی۔

کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ مکانات مسمار کیے گئے اور تقریباً 700 کینال سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 200 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی سے قبل مقامی رہائشیوں کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی آئی نے کی، جبکہ مقامی افراد سے بھی آپریشن میں تعاون کی اپیل کی گئی۔

Leave a reply