اسرائیلی اہلکار نے نماز پڑھتے فلسطینی کو گاڑی سے ٹکر مار دی

0
124
اسرائیلی اہلکار نے نماز پڑھتے فلسطینی کو گاڑی سے ٹکر مار دی

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی نے سڑک کنارے نماز ادا کرنے والے فلسطینی شخص پر اے ٹی وی گاڑی چڑھا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسرائیلی فوج پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے واقعے کے بعد بتایا کہ اہلکار کے فوجی اختیارات کی خلاف ورزی کی گئی، اس کا فوجی کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا اور اسلحہ ضبط کر لیا گیا۔ فلسطینی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بعد میں گھر بھیج دیا گیا کیونکہ وہ بظاہر زخمی نہیں تھا۔
حملے کے بعد فلسطینی شخص کے والد نے دعویٰ کیا کہ اہلکار نے ان کے بیٹے پر مرچوں کا اسپرے بھی کیا، تاہم ویڈیو میں یہ تصدیق نہیں ہوئی۔ حملہ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر کے پانچ دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply