ائیرپورٹ کے علاقے ” نو برڈ زون ” قرار

0
194
ائیرپورٹ کے علاقے " نو برڈ زون " قرار

ائیرپورٹ کے علاقے ” نو برڈ زون ” قرار

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں طیاروں کی حفاظت کے لئے اہم اقدام اٹھائے گئے، ‎وائلڈ لائف اور انوائر منٹ اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے، لاہور کے کئی علاقوں کو “نو برڈ زون” قرار دینے کے لیے ‘رنگ فینسنگ’ کا فیصلہ ہوا ہے، مسافر طیاروں کی حفاظت کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایت کر دی ہے، سینیئر صوبائی وزیر کو پنجاب کی وائلڈ لائف فورس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ائیرپورٹ کے قریب غیر قانونی ذبحہ خانوں، پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ، ائیرپورٹ کے قریب بیکریوں کا کچرا اٹھانا، ایسا کوئی بھی کاروبار کرنے پر پابندی ہو گی جس سے پرندے جمع ہونے کا خطرہ ہو، پنجاب حکومت نے حکم جاری کیا ہے، ائیرپورٹ کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مکمل پابندی عائد ہو گی، ائیرپورٹ کے قریب کے علاقوں میں ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، محکمہ وائلڈ لائف کو فوری آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Leave a reply