واٹس ایپ چینل کیسے بنائیں ؟ 24

واٹس ایپ چینل کیسے بنائیں ؟

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز ) واٹس ایپ نے ’واٹس ایپ چینل‘ کا نیا فیچر شروع کردیا ہے، اس نئے واٹس ایپ فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اپ ڈیٹس شیئر کر سکتے ہیں اوراپنے فالوورز کیساتھ براہ راست رابطہ بھی آسانی سے کر سکتے ہیں۔

نیا واٹس ایپ فیچر ایک براڈ کاسٹ ٹول ہے، ذیل میں آپ کی سہولت کے لیے واٹس ایپ چینل بنانے کا طریقہ دیا جا رہا ہے ۔

اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کو کھولیں اور اپ ڈیٹس ٹیب پر چلے جائیں ۔

+ کے نشان کو کلک کریں اور ’نیو چینل‘ کو منتخب کر لیں ۔

’ٹو گیٹ اسٹارٹڈ‘ پر کلک کریں اور اسکرین پر نمودار ہونے والی تمام ہدایات پر عمل کریں ، اسکے بعد اپنے چینل کو کوئی سا بھی نام دے لیں ، چینل کا نام کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

’کسٹمائز یور چینل‘ میں آپ اپنے چینل سے متعلق وضاحت دے سکتے ہیں اور آئکون بھی شامل کر سکتے ہیں ۔

’ایڈ چینل ڈسکرپشن‘ کے آپشن میں چینل سے متعلق کچھ جملے لکھیں ۔

’ایڈ چینل آئکون‘ میں کوئی تصویر شامل کریں تاکہ آپ کا چینل نمایاں ہو سکے ۔

آخر میں ’کری ایٹ چینل‘ کو دبا دیں، یوں آپ کا واٹس ایپ چینل بن جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں