صرف 7 منٹ میں 45

صرف 7 منٹ میں سافٹ وئیر تیار

بیجنگ: ( ہاٹ لائن نیوز) چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے 7 منٹ میں سافٹ ویئر لکھا گیا ہے، سافٹ ویئر کا کوڈ بنانے کے بعد جانچ بھی کی گئی ہے۔

سافٹ ویئر میں اوپن اے آئی کمپنی کا تیار شدہ چیٹ جی پی ٹی 3.5 ورژن استعمال کیا گیا ہے۔

چینی جامعات اور امریکی براؤن یونیورسٹی نے مل کر یہ کام کیا ہے۔ اس کام کا مقصد یہ تھا کہ کیا اے آئی سافٹ ویئر کوئی پروگرام بناسکتا ہے نہیں؟ سب سے پہلے ’چیٹ ڈیو‘ کے نام سے فرضی کمپنی بنائی گئی۔ پھراس میں پلاننگ، کوڈنگ، ٹیسٹنگ اور ہدایات کی لکھائی کی ۔

ماہرین کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ 7 منٹ میں سافٹ ویئر تیار ہوگیا۔ اور اس عمل پر صرف 1ڈالر خرچ ہوا ، ماہرین نےاس کارکردگی کو 86 فی صد تسلی بخش قرار دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں