20

اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں 1فیصد اضافہ

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کر دیا۔مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق شرح سود اضافے کے بعد 16فیصد پر پہنچ گئی ہے۔گزشتہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔ دوسری جانب ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 30.16 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں انیس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 21 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا، برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 11 روپے 60 پیسے بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 48 پیسے ، چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوا، آلو، تازہ دودھ ، چاول، لہسن، بیف کی قیمیتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں