جو حکومت نہ کر سکی 17

جو حکومت نہ کر سکی وہ احمد شہزاد نے کر دیا

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

قومی کرکٹر احمد شہزاد نےلاہور میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارک باد بھی پیش کی ۔

قومی کرکٹر نے ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا اور کہا کہ امید ہے کہ ارشد ندیم ایشیئن گیمز میں بھی پاکستان کے لیے میڈل جیت کر لائیں گے، اور اولمپکس گیمز میں بھی میڈل جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیں گے ۔

https://x.com/iamqadirkhawaja/status/1703282733022142976?s=20

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں