لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی کی نیلے لباس میں نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ۔
نامور اداکارہ نے چند دن قبل اپنی کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں ۔
اداکارہ نے تصاویر کے کپیشن میں لکھا ہے کہ ’لوگوں کی باتوں پر کبھی دھیان نہ دیں ، آپ ہمیشہ وہی کریں جو کرنا چاہتے ہیں۔‘
اداکارہ کی پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔