22

شرمین عبید چنائے نے فیروز خان کو نامزد کرنے پر اپنا لکس اسٹائل ایوارڈ واپس کر دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنائے اپنی آٹ آف دی باکس فلموں کے لیے مقبول ہیں ساتھ ہی انہوں نے ہمیشہ گھریلو تشدد، خواتین کو بااختیار بنانے اور دیگر سماجی مسائل پر اپنی آواز اٹھائی ہے۔شرمین پاکستان کے بہترین ایوارڈز لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں ۔ شرمین عبید چنائے کو 2012 میں لکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔تاہم شرمین عبید چنائے نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اعلان کیا ہے کہ وہ 2012 میں ملنے والیاس ایوارڈ کو واپس کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب لکس اسٹائل ایوارڈ میں خواتین پر گھریلو زیادتی اورتشدد کرنے مردوں کو نامزد کیا جائے تو وہ خاموش نہیں رہ سکتیں اس لئے وہ اپنا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں