27

سعودی فٹبال ٹیم کی تاریخی فتح پرمحمد بن سلمان کا سجدہ شکر

جدہ(ہاٹ لائن نیوز)محمد بن سلمان نے سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان ہونے والے میچ کو خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ دیکھا۔ ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی تاریخی کامیابی پر وزیر اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان نے سجدہ شکر ادا کیا۔سعودی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر احباب سے بغل گیر اور سجدہ ریز ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھر پور انداز میں وائرل ہوئیں۔قطر میں ہونے والیدنیا کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ میں سعودی فٹبال ٹیم کی ارجنٹائن کے خلاف کامیابی پر مملکت سمیت دنیابھر میں سعودی شہری جشن منارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں