19

شکست “بہت بھاری دھچکا” تھا، میسی کا بیان سامنے آگیا

دوحا(ہاٹ لائن نیوز ) سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کے بعد لیونل میسی کا پہلا بیان سامنے آگیا۔لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ میچ میں ارجنٹینا کو 2 کے مقابلے ایک گول سے شسکت دیکر تاریخ رقم کردی تھی، میچ میں شکست کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے کہا کہ شکست بہت بھاری دھچکا تھا لیکن ہمیں خود پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔میسی نے کہا کہ گروپ میں ابھی پہلا میچ ہوا ہے میکسیکو اور پولینڈ کے خلاف جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔سعودی عرب کے خلاف میچ کے دوران میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا تھا اور ٹیم کو سبقت دلائی تھی تاہم دوسرے ہاف میں عرب ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 اور 53ویں منٹ گول اسکور کرکے سبقت ختم کردی تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔دوسری جانب ارجنٹینا کے پاس آخری موقع ہوگا کہ وہ ہفتہ کو میکسیکو جبکہ اگلے بدھ کو پولینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹیں شکست کی صورت میں ارجنٹائن ورلڈکپ سے باہر ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں