23

سلمان خان کی بھانجی نے بالی وڈ میں قدم رکھ دیا

ممبئی(ہاٹ لائن نیوز )بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بھانجی الیزے اگنی ہوتری ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سومندرا پدھی کی فلم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کی شروعات کریں گی۔ایوارڈ یافتہ نامور بھارتی ہدایتکار کی فلم کے ذریعے اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ فلم کے نام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ الیزے اگنی ہوتری نے ڈیبیو فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ الیزے کی فلم اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ الیزے اگنی ہوتری سلمان خان کی بہن الویرا خان اور 90کی دہائی کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی بیٹی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں