23

رونالڈو نے منفرد ورلڈکپ ریکارڈ میں لیونل میسی کو جوائن کرلیا

دوحا(ہاٹ لائن نیوز)پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو میگا ایونٹ کے 5ایڈیشن میں کم سے کم ایک میچ کھیلنے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے۔انھوں نے 2006میں ورلڈ کپ ڈیبیو کیا تھا، اس کے بعد وہ جنوبی افریقہ، برازیل اور روس میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں اپنی ٹیم کا حصہ رہے، گھانا کے خلاف گزشتہ روز منعقدہ میچ تک رونالڈو نے مجموعی طور پر ورلڈکپ میں 18 میچز کھیلے اور8 گول کیے۔قبل ازیں گول مشین لیونل میسی نے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو پیچھے چھوتے ہوئے 4 مختلف ورلڈکپس میں گول کرنے والے پہلے ارجنٹائنی جبکہ دنیا کے پانچویں فٹبالر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر دوسری جانب لیونل میسی تاریخ رقم کرنے میں ضرور کامیاب ہوئے تھے۔فیفا فٹبال ورلڈکپس میں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے گولز کی تعداد بھی برابر ہوگئی، دونوں نے اب تک 7،7 گولز کیے ہیں، میسی اور رونالڈو کا میگا ایونٹ میں ڈیبیو 2006میں ہوا تھا، اس وقت سے اب تک دونوں کی برتری کیلیے دلچسپ دوڑ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں