25

بھارتی بارڈر فورس کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(ہاٹ لائن نیوز )تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں کے علاقے میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔ اس ہفتے بھارتی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4ہوگئی۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار ایک نوجوان کے قریب آنے سے اتنے بوکھلا گئے کہ نہتے نوجوان پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں نوجوان نے موقع پر دم توڑ دیا۔دوسری جانب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ نوجوان کو بار بار رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ مشکوک انداز سے چلتا رہا اور چیک پوسٹ کے نہایت نزدیک پہنچ گیا تھا۔بارڈر سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی تلاشی لی گئی اور اس کے پاس سے اسلحہ، بارود یا کوئی خطرناک شے برآمد ہوئی۔بارڈر سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے مزید کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اگر نوجوان کسی جرائم میں ملوث نہ پایا گیا تو سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں