مائی لارڈمجھے انصاف دیں 22

مائی لارڈمجھے انصاف دیں

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اسد عمر اور چئیرمن پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں 4 اکتوبر تک توسیع کردی ۔

اسد عمر ،علیمہ خانم اور عظمی خان عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور حاضری لگوائی ، دوران سماعت علیمہ خانم روسٹرم پر آئیں اور بیان دیا کہ جناح ہاؤس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا ہے ، ہم عدالت انصاف کے لیے آئے ہیں ، ہمیں انصاف دیا جائے ۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں چار اکتوبر تک توسیع کردی اور پولیس سے تفتیش کا ریکارڈ طلب کرلیا ، ملزمان کے خلاف نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق متعدد مقدمات درج ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں