چیف جسٹس نے 21

چیف جسٹس نےججزروسٹر تشکیل دیدیا

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ججز روسٹر تشکیل دے دیا۔

روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ میں رواں ہفتے 5 بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین پر مشتمل ہے ۔

روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 2 جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ 3 جسٹس منیب اختر ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہے۔

سپریم کورٹ کے روسٹر کے مطابق بینچ 4 جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مظاہر علی اکبر پر مشتمل ہوگا ۔

بینچ نمبر 5 جسٹس جمال خان مندو خیل،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں