کراچی : ( ہاٹ لائن نیوز ) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ، سعید نامی مقتول کچھ عرصہ پہلے اندرون سندھ سے کراچی منتقل ہوا تھا۔
کورنگی گلزار کالونی میں فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ، پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت سعید کلہوڑو کے نام سے ہو گئی ہے ، سعید نےخاتون کو لاڑکانہ سے کراچی لاکر پسند کی شادی کی تھی۔
فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوچکی ہے ، نائن ایم ایم پستول کے 2 خول ملے ہیں ، موٹرسائیکل پر 2 افراد آئے اور مقتول کو گولیاں مار کر چلے گئے۔
سعید کی لاش جناح ہسپتال پہنچائی گئی ، ورثا کا کہنا ہے کہ سعید نے دوسری قبیلے کی لڑکی کے ساتھ پسند کی شادی کی ، جرگے کے حکم پر لڑکی کے گھر والوں کو باپ کا گھر بیچ کر رقم کی ادائیگی کردی تھی، پھر بھی سعید کلہوڑو کی جان لے لی گئی۔