پاکستانی خاتون پولیس آفیسر 22

پاکستانی خاتون پولیس آفیسر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

پشاور: ( ہاٹ لائن نیوز) خیبرپختونخوا کی سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان نے عالمی ایوارڈ حاصل کر لیا ۔

سونیا شمروز کوخواتین پر تشدد کی روک تھام اور بہترین پولیسنگ پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نےایس ایس پی سونیا شمروز کو ایوارڈ دیا اور انہیں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسرآف دی ائیر ایوارڈ بھی دیا گیا۔

سونیا شمروز خان مختلف عہدوں پر کام کرچکی ہیں۔ جبری شادیوں کی روک تھام کیلئے سونیا شمروز خان نے شکایتی سیل بھی قائم کیے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں