ن لیگ کس سے 23

ن لیگ کس سے اتحاد کو تیار ؟

لندن : ( ہاٹ لائن نیوز) آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 21اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی کی تجویز شہباز شریف نے دی تھی اور اس تجویز پر سب نے اتفاق کیا تھا ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تمام نشستوں پرن لیگ نے اپنے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کے پی اور بلوچستان میں مقامی سطح پر ن لیگ نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ، کے پی میں جے یو آئی ف جب کہ بلوچستان میں باپ پارٹی اور دیگر قوم پرست جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہوا ہے ۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مہم کی قیادت خود میاں محمد نواز شریف کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں