نگران وزیر اعظم امریکہ روانہ 13

نگران وزیر اعظم امریکہ روانہ

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے پانچ روزہ دورگ امریکہ روانہ ہو گئے۔ وہ اپنے دورے کے دوران نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے علاؤہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔

امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاؤہ نگران وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونیوالی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ اس دورے میں بین الاقوامی راہنماؤں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں