26

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ، فیض حمید کا بھی ریٹائرمنٹ پر غور

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس 27اپریل 2023کو ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ریٹائرڈ ہونے کا سوچ رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ 30اپریل 2023کو ہے۔لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔دوسری جانب، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے لیے سمری چھ لیفٹیننٹ جنرل پر مشتمل تھی۔ باقی چار لیفٹیننٹ جنرل بھی پی ایم اے لانگ کورس سے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں