کھیلوں کوجوئے 20

کھیلوں کوجوئےسے بچائیں، بال عدالت عالیہ کی کورٹ میں

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹ میچز کے دوران جوئے کے اشتہار روکنے سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے فضل الہی کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل جاوید قصوری وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کرکٹ میچز کے دوران جوئے جیسا غیر قانونی کام کیا جا رہا ہے ہمارا معاشرہ بری طرح اس چیز سے متاثر ہورہا ہے لہذا عدالت کرکٹ میچز کے دوران جوائے کو روکنے کا حکم دے ۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں