47

کم نیند سے بینائی کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوسکتا ہے:نئی تحقیق

لندن(ہاٹ لائن نیوز)ایک نئی تحقیق کے مطابق کم سونا، دن کے وقت نیند نہ لینا اور خراٹیں لینے کا ممکنہ طور پر گلوکوما(آنکھ کی ایک عام کیفیت جس میں آنکھ کی دماغ سے جڑنے والی نس کو نقصان پہنچتا ہے) میں مبتلا ہونے کے امکانات سے تعلق ہوسکتا ہے۔ محققین کے مطابق آئندہ 20 سالوں میں دنیا بھر میں 11کروڑ 20 لاکھ افراد اس کیفیت سے متاثر ہوسکتے ہیں۔بی ایم جے اوپن جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ان متعدد وجوہات کے متعلق بتایا گیا کہ خراب نیند اور گلوکوما کے درمیان تعلق کیوں ہے ،ایک وجہ آنکھ کا اندرونی دبا ہے، جس میں اضافہ تب ہوتا ہے جب کوئی شخص لیٹا ہوا ہوتا ہے اور جب نیند کے ہارمونز میں توازن برقرار نہ رہے۔بے خوابی کے ساتھ اکثر ڈپریشن اور بے چینی بھی اس دبا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں جس سے کورٹیسول کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب سکتا ہے۔ کورٹیسول انسانی جسم میں تنا کا بنیادی ہارمون ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بار بار یا طویل مدت تک خلیوں میں آکسیجن کی کم سطح بھی آںکھوں کی اس اہم رگ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔تحقیق میں 50 سے 69 برس کی عمر کے درمیان 4 لاکھ 9 ہزار لوگوں نے حصہ لیا جن کو 2006 سے 2010 کے درمیان منتخب کیا گیا تھا۔5,10سال کے اوسطا عرصے کے دوران کیے جانے والے مشاہدے میں کے بعد 8 ہزار 690گلوکوما کے کیسز کی شناخت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں