49

اب عمران خان کے ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہیے، جاوید لطیف

لاہور (ہاٹ لائن نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے اعظم سواتی کے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے عمران خان کا زخمی ہونے کا ڈرامہ بے نقاب کیا جائے۔اپنے بیان میںمیاں جاوید لطیف نے کہا کہ تمام اداروں کو مل کر عمران خان کو بے نقاب کرنا چاہیے، وہ پاکستان مخالف قوتوں کے آلہ کار ہیں۔میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم آئینی جدوجہد کر رہے ہیں اور آپ جتھوں کی سیاست کر رہے ہیں، عمران خان امریکا مخالف بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے، الیکشن کا مطالبہ کرنے کا فورم اسمبلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں