44

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کا پاکستان کو قرض دینے کا اعلان

استنبول(ہاٹ لائن نیوز )تفصیلات کے مطابق استنبول میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے حکام نے ملاقات کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ممبر ممالک کے ترقیاتی منصوبوں میں بینک کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر ای سی او کے صدر نے کہا کہ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک پاکستان کو 150ملین یورو کا قرض دے گا۔وزیرِ اعظم کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوتن صدر نے کہا کہ فنانشل پیکیج سیلاب زدگان کی امداد اور تیل کی درآمد پر خرچ ہو گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ای سی او بینک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات قابل ستائش ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب پاکستان مالی اور ماحولیاتی چیلینجز سے نبرد آزما ہے یہ امداد نہایت اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں