34

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل نہیں ہو سکے گا ، وزیر داخلہ

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز )وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارات ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ کے شرکا کو اسلام آباد کی حدود سے باہر رکھا جائے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رینجرز، ایف سی، اسلام آباد پولیس، سندھ پولیس بھی یہاں تعینات ہوگی، پی ٹی آئی والے خاطر جمع رکھیں اور آنے والے بنیں تو ہم ان کی پوری خاطر مدارت کریں گے ،علاوہ ازیں کسانوں کے دھرنے کے موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دھرنے کو سنبھالنے کی تیاری پوری ہے،کسان ہمارے مہمان ہیں، ان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کو حل کیا،لیکن وہ دھرنا فتنہ ہے،تحریک انصاف کے لوگ اسلام آباد پر چڑھائی چاہتے ہیں،اس دھرنے کا تسلی بخش علاج کیا جائے گا۔عمران خان فتنے کا جلد قلع قمع کردیا جائے گا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان فتنے کو کوئی سپورٹ نہیں ہے،پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان ملک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے،بہت جلد اس فتنے کا قلع قمع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں