21

اسلام آباد میں دفعہ 144کے نفاذ میں توسیع کردی گئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔پورے اسلام آباد میں دفعہ 144کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں نئے ایریاز بھی شامل ہیں، فورتھ ایونیو، خیابان اقبال بھی ریڈ زون کا حصہ ہوں گے۔ وزارت داخلہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا۔وزارت داخلہ نے اسد عمر کو بھی مراسلہ ارسال کردیا، مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔خط میں لکھا گیا کہ انتہا پسند گروپ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتے ہیں، حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے، عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے، عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے، پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں