مسقط: (ہاٹ لائن نیوز) عمان سے چنئی جانیوالی پرواز میں سوار 100 سے زائد مسافروں کو کسٹمز نے بڑی مقدار میں آئی فونز، لیپ ٹاپ ، سونا اسمگل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسقط سے چنئی جانیوالی پرواز میں 113 مسافر اسمگلنگ میں ملوث تھے مگر کسٹم حکام نے انکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
رپورٹس کے مطابق جب پرواز ایئرپورٹ پر پہنچی تو چنئ کسٹم حکام نے اسمگلنگ کا سامان لیجانے کے شبہ میں 113 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔
186 مسافروں میں سے 113 مسافروں سے نئے آئی فونز ، سونا اور لیپ ٹاپ جیسی مہنگی اشیاء برآمد کی گئیں۔
مسافروں کے سوٹ کیس کی تلاشی کے دوران کئی خفیہ خانوں کا انکشاف ہوا، جن میں 120 آئی فون ، 13 کلو سونا ، 84 اینڈ رائیڈ فون، اوو لیپ ٹاپ چھپائے گئے تھے