32

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے مزید5کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(ہاٹ لائن نیو ز)شوپیاں اور پلوامہ میں قابض بھارتی فوج ن فائرنگ کر کے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ہوکر دیئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے درچ میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا، چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ، جب کہ بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ شوپیاں کے ہی ایک اور علاقے مولو میں فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔پانچویں کشمیری نوجوان کی شہادت کا واقعہ ضلع پلوامہ میں پیش آیا جہاں ایک سیکیورٹی پوسٹ پر تعینات بھارتی فوج نے آصف احمد نامی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں