65

طالبان کی پاکستان کیخلاف فتح پر افغان ٹیم کو مبارک باد

دوحا(ہاٹ لائن نیوز )تفصیلات کے مطابق طالبان حکومت نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو مسلسل دوسری بار شکست دیکر تاریخ میں پہلی بار سیریز اپنے نام کرلی۔افغان ٹیم کی تاریخی فتح پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ طالبان حکومت نے بھی اپنی ٹیم کو مبارک باد دی۔ اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر مبارک باد دی۔سہیل شاہین نے لکھا کہ راشد خان، نصیب زدران، میرویس اشرف اور قومی کرکٹ ٹیم کے تمام چیمپئنز اور افغان عوام کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد۔ کامیاب و کامران نوجوان بنیں۔یاد رہے کہ 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں